
چھترپور: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے باگیشور دھام میں منعقد ہونے والی 251لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
سرکاری معلومات کے مطابق، محترمہ مرمو صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے گڈھا گاؤں کے باگیشور دھام میں منعقد ہونے والے بندیل کھنڈ کا مہا کمبھ اور 251 لڑکیوں کی اجتماعی شادی کے پروگرام میں موجود رہیں گی۔
اس دوران وزیراعلیٰ موہن یادو او ر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور مقامی رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما، باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور پنڈت دھیریندر کرشنا شاستری بھی موجود رہیں گے۔
باگیشور دھام میں ان دنوں ایک خاص تقریب جاری ہے۔ دو دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔