مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیستان بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کی ایک عمارت میں ہونے والے بم دھماکے کے حالیہ واقعے کے بعد ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد گروپ جیش العدل کے 6 ارکان کو حراست میں لے لیا۔
مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دہشت گرد گروہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔