روسی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے دورہ تہران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

لاوروف ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی  امور پر بات چیت کرنے والے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عراقچی اور لاوروف نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے ایک دن قبل 17 دسمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ آستانہ عمل کے ضامنوں کے اجلاس میں شرکت کے دوران ملاقات کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *