’یوکے میں آپ کا استقبال نہیں ہے‘، برطانیہ نے روس کی حمایت کرنے والوں پر لگائی پابندی

برطانوی حکومت کے مطابق نئے اقدامات روسی ‘رؤسا’ کے خلاف برطانیہ کی موجودہ پابندیوں کے جز ہوں گے جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جنگ کی کوششوں کی حمایت کر رہے تھے۔ برطانوی سلامتی کے وزیر ڈین جاروِس نے کہا کہ ماسکو میں پوتن کے دوستوں کو ان کا پیغام واضح تھا، “یوکے میں آپ کا استقبال نہیں ہے”۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، “آج اعلان کیے گئے اقدامات نے ان رؤسا و امراء طبقہ کے لیے دروازے بند کر دیے ہیں جنہوں نے اس غیر قانونی اور نامناسب جنگ کو بڑھاوا دیتے ہوئے روسی لوگوں کی قیمت پر خود کو خوشحال کیا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *