صیہونی طیاروں کے بیروت کی تشییع جنازہ سے توجہ ہٹانے کے لئے جنوبی لبنان پر حملے!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے کچھ دیر پہلے جنوبی لبنان کے دو علاقوں کو نشانہ بنایا۔

 یہ حملے عین اسی وقت کئے گئے جب اس ملک میں مزاحمتی شہداء کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوا۔ 

تاہم مذکورہ حملوں اور صیہونی رژیم کی دھمکیوں کا شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ کے شرکاء پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ 

لبنان اور دنیا بھر سے مقاومت کے حامیوں نے امریکہ اور صیہونی رژیم کی دھمکیوں کو خاطر میں لائے بغیر تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت کی اور غاصب رژیم کے خلاف نعرے لگائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *