خانگی اسکول بس میں 6سالہ طالبہ پر سینئر کا جنسی حملہ

[]

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کے ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ دہلی کے ایک خانگی اسکول کی 6 سالہ طالبہ پر سینئر طالب ِ علم نے جنسی حملہ کیا۔

کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بیگم پور علاقہ میں واقع خانگی اسکول کی 6 سالہ طالبہ ہے۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ 23 اگست کو اس کی بیٹی اسکول بس سے اتری تو اسے پتہ چلا کہ اس کا بیاگ پیشاب سے بھیگا ہے۔

اس بارے میں پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ ایک سینئر طالب ِ علم اسکول بس میں اسے جنسی چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔

اس نے بتایا کہ وہ اور اس کا شوہر 24 اگست کو اسکول جاکر اس واقعہ کے بارے میں پرنسپال اور وائس پرنسپال کو مطلع کیے۔

لڑکی کی ماں نے الزام عائد کیا کہ 25 اگست کو اسکول چیرمین انھیں طلب کرکے شکایت سے دستبردار ہونے کہا۔ اس نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چیرمین نے سوسائٹی ارکان کو لڑکی کی شناخت ظاہر کی۔

سربراہ کمیشن سوسائٹی مالیوال نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے اس واقعہ کے تعلق سے ایف آئی آر درج کرنے، اس کی نقل کمیشن کے حوالے اور گرفتاریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کہا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *