’میں نے گنگا میں ’اسنان‘ کر لیا، اب کس سے دھلوائیں گے‘، اکھلیش یادو کا یوپی حکومت پر طنز

اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعلیٰ نہ اسٹیشن کی ہندی جانتے ہیں، نہ ہی کَلچ اور اسٹیئرنگ کی۔ اس لیے بحث کرنے سے کوئی فائدہ نہیں، وہ کچھ جانتے ہی نہیں ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

user

ایک نجی پروگرام میں شرکت کی غرض سے سماجوادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کانپور پہنچے۔ پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یوپی کی یوگی حکومت کو ایک بار پھر گھیرنے کی کوشش کی۔ اکھلیش یادو نے اپنی بات کانپور سے شروع کی اور پھر مہاکمبھ، روزگار، بجٹ کے ساتھ ساتھ مہاکمبھ میں ’اسنان‘ (غسل) کے حوالے سے بھی ریاستی حکومت پر طنز کسا۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت میرے اسنان کرنے پر مجھے گھیر رہی ہے، سب تو اس نے دھلوا دیا، مندر دھلویا، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک دھلویا اب میں نے گنگا میں اسنان کر لیا اب گنگا کس سے دھلوائیں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کانپور بنے ’کامپور‘، کانپور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا تھا۔

اکھلیش یادو نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ ’’حکومت نے نہ تو گزشتہ بجٹ میں اور نہ ہی حالیہ بجٹ میں کانپور کو کچھ دیا۔ کانپور پاور پلانٹ کو ہم نے کھلوایا تھا جو ملک کی معیشت میں کارآمد ہے۔ کانپور آتے ہوئے دیکھا کہ یہاں گنگا کا پانی سوکھ گیا، مئی-جون میں کیا ہوگا معلوم نہیں، یہاں بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ آگرہ گئے ہوئے ہیں یہاں گنگا سوکھ گئی ہے، وہاں جمنا سوکھ جائے گی۔‘‘

اکھلیش یادوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تریوینی کی پاکیزگی کے سلسلے میں مرکزی اور ریاستی حکومت آپس میں لڑ رہی ہے۔ یہ ڈبل انجن کی حکومت ہے یا ڈبل بریلڈر کی حکومت ہے۔ علاوہ ازیں اکھلیش یادو نے ایوان میں اردو زبان کے تنازعے پر کہا کہ ’’ایوان میں اردو کے متعلق وزیر اعلیٰ نے ایسی بات کہی اور اسپیکر مسکرا رہے ہیں، جمہوریت میں اس سے بڑے شرم کی بات نہیں ہو سکتی۔ اردو کو جس طرح سے بولا جا رہا ہے اس میں بہت سے ایسے الفاظ ہیں جو باہر سے لائے گئے ہیں جیسے ترکش اور جرمن وغیرہ۔‘‘ ساتھ ہی اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعلیٰ نہ اسٹیشن کی ہندی جانتے ہیں، نہ ہی کَلچ اور اسٹیئرنگ کی۔ اس لیے بحث کرنے سے کوئی فائدہ نہیں، وہ کچھ جانتے ہی نہیں ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *