
نئی دہلی: من کی بات پروگرام میں تلنگانہ کی باکسر اور دو بار کی عالمی چمپئن نکہت زرین کے خیالات کا شامل کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عوام کو نکہت کے الفاظ سے آگاہ کیا کہ ہر کسی کو نہ صرف موٹاپا کم کرنا چاہیے بلکہ اپنی صحت پر بھی توجہ دینا چاہیے۔
اس موقع پر نکہت ذرین نے کہا جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ’من کی بات‘ میں موٹاپے کے بارے میں ذکر کیا ہے اور میرے خیال میں یہ ایک قومی تشویش کا امر ہے، ہمیں اپنی صحت کے بارے میں سنجیدہ ہونا چاہیے کیوں کہ ہمارے بھارت میں موٹاپا اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہمیں اسے روکنا چاہیے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا خود ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے میں صحت مند غذا پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں
کیوں کہ اگر غلطی سے میں غیر صحت بخش غذا لے لیتی ہوں یا تیل والی چیزیں کھالیتی ہوں تو اس سے میری کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور میں رنگ میں جلدی تھک جاتی ہوں، اس لیے میں کوشش کرتی ہوں کہ خوردنی تیل جیسی کم سے کم چیزوں کا استعمال کروں اور اس کے بجائے صحت مند غذا پر عمل کروں اور روزانہ جسمانی سرگرمی کروں جس کی وجہ سے میں ہمیشہ فٹ رہتی ہوں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جیسے عام لوگ، جو روزانہ کام پر جاتے ہیں، میرے خیال میں ہر کسی کو صحت کے بارے میں سنجیدہ ہونا چاہیے اور روزانہ کوئی نہ کوئی جسمانی سرگرمی کرنی چاہیے
جس سے ہم ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی بیماریوں سے دور رہیں اور خود کو فٹ رکھیں ’کیوں کہ اگر ہم فٹ ہیں تو انڈیا فٹ ہے‘۔‘‘ نریندرمودی نے کہا نکہت جی نے واقعی کچھ اچھے نکات پیش کیے ہیں۔