راشد علوی نے مزید کہا، “حکومت کی طرف سے میچ کروایا جا رہا ہے اور کل ان کے خؒلاف بیان دیا جائے گا۔ میں اپنے کھلاڑیوں کو یقینی طور پر نیک خواہشات پیش کروں گا۔ ہماری ٹیم مضبوط ہے اور جیتے گی، لیکن سوال ٹیم کا نہیں ہے سوال تو ہندوستانی حکومت کا ہے جس نے اس میچ کی اجازت کیوں دی؟ جو لوگ دہشت پھیلاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں؟ کیا یہ مناسب ہے؟ کیا شہیدوں کے خاندان والے اسے برداشت کر پائیں گے؟ آپ ان کے دلوں کو توڑ رہے ہیں۔ ان کے احترام کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے مہا مقابلے میں آج ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ اس میچ کا پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔