تلنگانہ: برڈفلو سے سینکڑوں مرغیوں کی موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں چوٹ اُپل میں نیلا پتلا گاؤں میں ایک ہفتہ قبل چکن فارم کے شیڈ میں سینکڑوں مرغیاں مردہ پائی گئیں۔

حکام نے ان کے نمونے حیدرآباد کے وی بی آر لیب کو جانچ کے لیے بھیجے۔ ڈسٹرکٹ وٹرنری آفیسر نے کل رات تصدیق کی کہ مرغیاں برڈ فلو سے متاثر تھیں۔

اس مقصد کے لیے چوٹ اُپل آر ڈی او شیکھر ریڈی، ڈسٹرکٹ وٹرنری آفیسر جنیا، ڈپٹی ڈی ایم ایچ وائی یشودھا اور منڈل کے عہدیداروں نے پولٹری فارم کا معائنہ کیا۔

فارم شیڈ اور آس پاس کے دیگر کھیتوں میں صفائی کی گئی۔ دوسری طرف اسی منڈل کے سومولا واریلنگوٹم گاؤں میں تین چکن فارموں کی تقریباً 5000 مرغیاں مردہ پائی گئیں۔

حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ برڈ فلو صرف مرغیوں کو متاثر کرتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *