حیدرآباد: جمعیہ علماء کی جدید ممبر سازی میں بھر پور حصہ لینے علماء اور عوام سے اپیل ۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان۔ حیدر آباد (22 فروری 2025ء ) جمعیت علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور و نظمائے اعلی اور اہم ذمہ داران کا اجلاس آج صبح ۱۰ بجے تا ۱۲ار بجے زیر صدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ (ZOOM APP) پر منعقد ہوا۔
قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا ۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ اور ریاست کے موجودہ لائن آڈر کے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ابھی حالیہ دنوں میں ملکا جگری ملا پور کے علاقہ مسجد اشرف کے سامنے فرقہ پرست عناصر اشتعال انگیز نعرے لگا کر پر امن ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر نعرے بھی لگائے۔
ضلع عادل آباد میں ایک بارہ سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ ۲ غیر مسلم پڑوس میں رہنے والے باپ اور بیٹے نے دست درازی کی اسی طرح ضلع سنگاریڈی میں اسماعیل صاحب کی دختر کا ایک حادثہ میں انتقال ہو گیا۔ ایک مہینے کے اندر یہ واقعات پیش آئے ۔
جمعیۃ علماء اس کی پر زور مذمت کرتی ہے ریاستی جمعیۃ علماء سابق میں ریاست کے لائن آڈر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اور ابھی بھی حکومت کو متنبہ کرتی اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو اور تلنگانہ میں امن وامان کا ماحول برقرار رہے۔
اور ریاستی جمعیتہ علماء حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسماعیل صاحب کے افراد خاندان میں سے کسی ایک فرد کوسرکاری ملازمت فراہم کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ۳۰ لاکھ ایکس گریشا د دیجائے پولیس اور ڈاکٹر نے اس لڑکی کی رپورٹ میں کذب بیانی سے جو کام کیا ہے اس کی صح انکوئری کر کے سچائی کو سامنے لایا جائے ۔ اور مجرمین کو سخت سزادی جائے ۔
انشاء اللہ تعالی ریاستی جمعیت علماء کی جانب سے ان کی قانونی مدد کی جائے گی اور جمعیتہ علماء کی جانب سے کلکٹرس کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا ۔ اسی طرح ریاستی جنرل سکریٹری نے جمعیتہ علماء کی جدید ممبر ساری کیلئے تلنگانہ کے تمام ضلعی صدور و نظمائے اعلی کو ہدایت دی اور اس کام کو پورے انہماک کے ساتھ انجام دینے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ، ہم کو ریاست میں . ام لاکھ سے زائد ممبران کا ہدف مکمل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جمعیتہ علماء کی ممبر سازی کے سلسلہ میں اب تک دوا ر میٹنگ ہو چکی ہے یہ تیسری میٹنگ ہے۔ اس اجلاس میں مولانا مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علما ضلع کریم نگر مولانا سمیع اللہ خان صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد مولا نا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع و رنگل،
مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب آباد مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونر پرتی ، مولنا اسلم نهدی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد
مولانا اطہر صاحب سر یا پیٹ حافظ یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع میٹر چل مولانا عبدالسلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ، مفتی مبین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع آصف آباد مولا نا عبدالرقیب صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی اور دیگر احباب موجود تھے ۔ مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدر آباد کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔