جی ایچ ایم سی جوائنٹ کمشنر غیر عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، رشتہ داروں نے پٹائی کردی( ویڈیو وائرل)

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے جوائنٹ کمشنر جانکی رام کو ان کی بیوی نے غیر عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ واقعہ عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں پیش آیا، جہاں جانکی رام کو ان کے رشتہ داروں نے پکڑ کرپٹائی کردی۔ اطلاع ملتے ہی وارث گوڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جانکی رام جی ایچ ایم سی کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں جوائنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن کچھ عرصہ سے ان کے گھر دیر سے آنے اور کام کے بہانے گھر سے باہر رہنے کی شکایات بڑھ رہی تھیں۔ ان کے موبائل فون پر بار بار ہونے والی لمبی بات چیت کی وجہ سے ان کی اہلیہ کلیانی کو شک ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کی حرکات پر نظر رکھنی شروع کر دی۔

کلیانی نے خفیہ طور پر جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کے شوہر ایک ایسی عورت کے ساتھ تعلقات میں ہیں جو ان سے 20 سال چھوٹی ہے۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد، کلیانی نے جمعہ کی صبح اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اس فلیٹ پر چھاپہ مارا، جہاں وہ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔

کلیانی نے الزام لگایا کہ جانکی رام جہاں بھی کام کرتے ہیں، وہاں دفتر میں موجود خواتین سے ناجائز تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، بلکہ وہ پہلے بھی کئی بار اپنے شوہر کو غیر خواتین کے ساتھ پکڑ چکی ہیں۔

یہ واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بن گیا ہے، اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *