’حکومت ایمانداری سے کام کرے تو کروڑوں روزگار ملیں گے‘، رائے بریلی میں کانگریس کارکنان سے راہل گاندھی کا خطاب

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو الیکٹرک سیکٹر میں فروغ مل سکتا ہے، کروڑوں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رائے بریلی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>رائے بریلی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

رائے بریلی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔ یہاں راہل گاندھی کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ رائے بریلی پہنچنے پر جہاں انھوں نے دلت طلبا سے خطاب کیا، وہیں چرووا سرحد پر ہنومان مندر میں پوجا بھی کی۔ بچھراواں میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انھوں نے کارکنان سے بوتھ سطح پر مضبوط پکڑ بنائے رکھنے کی بات کہی۔

پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی ایشوز سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ بی جے پی نے جی ایس ٹی، نوٹ بندی سے بے روزگار میں اضافہ کیا ہے۔ اڈانی نے چین کا سامان ہندوستان میں فروخت کر بے روزگاری کو بہت بڑھا دیا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکزی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو الیکٹرک سیکٹر میں فروغ مل سکتا ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے رائے بریلی میں ’مول بھارتی ہاسٹل‘ میں طلبا سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران انھوں نے ہندوستانی آئین کے تعلق سے تذکرہ کیا اور کہا کہ آج ملک میں آئین کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں دلتوں کی آبادی 15 فیصد ہے، لیکن اس کے تناسب میں ملک کی سرفہرست کمپنیوں کے مالک اور سی ای او دلت سماج سے نہیں ہیں۔ آئین آپ کو برابری کا حق دیتا ہے اور اب اسے ہی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ملک کے آئین کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ امبیڈکر جی نے کہا تھا کہ منظم بنو، تعلیم یافتہ بنو اور جدوجہد کرو۔ دلت سماج کو اسی طرح اپنے حق کو حاصل کرنا ہوگا۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آئین نے آپ سبھی کو آگے بڑھانے اور اپنا مستقبل سنوارنے کا یکساں حق اور موقع دیا ہے۔ اپنے حقوق کو پہچانیں۔ آپ سبھی ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک کی ترقی میں اپنی شراکت داری اور ذمہ داری کو یقینی بنائیں۔‘‘ راہل گاندھی نے طلبا کے مسائل، خصوصاً دلت طلبا کے مسائل پر بھی کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔ بعد ازاں میڈیا نے راہل گاندھی سے مہاکمبھ کے بارے میں ان کا نظریہ جاننا چاہا، لیکن وہ اس طرح کے سوالوں کو نظر انداز کرتے نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *