تلنگانہ: بغیر لائسنس چلائے جانے والے گودام پر چھاپہ، 6.7 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادویات ضبط

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس ڈی سی اے) کے ڈرگ انسپکٹرس نے اپل خالصہ، اپل، میڑچل ملکاجگری ضلع میں بغیر لائسنس چلائے جانے والے گودام پر چھاپہ مارا اور 6.7 لاکھ روپے کی غیر قانونی طور پر رکھی گئی دوائیں ضبط کی۔

وینکٹ سریش بابو یہ گودام چلارہاتھا۔اس نے دواوں کا غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا تھا۔

چھاپے کے دوران، ڈی سی اے عہدیداروں نے بڑے پیمانہ پردواوں کا پتہ لگایا، جس میں 6اقسام کی معیاد ختم ہونے والی ادویات، اسقاط حمل کٹس ادویات شامل ہیں۔ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *