ریسرچ اسکالرفہیم الدین کوپی ایچ ڈی کی ڈگری 

[]

نظام آباد:یکم/ستمبر(محمد یوسف الدین خان ) شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر فہیم الدین کوپروفیسر اطہر سلطانہ سابق صدر شعبہ اردوکی نگرانی میں تحریر کردہ مقالہ بعنوان ”تلنگانہ میں اردو صحافت اورمستقبل کے امکانات“پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے مستحق قرار دیا۔

 

آج شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے سمینار ہال میں منعقدہ اوپن وائیوا وائس میں بحیثیت بیرونی ممتحن پروفیسر محمد حشمت علی گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے فہیم الدین کا تحریر کردہ مقالہ ”تلنگانہ میں اردو صحافت اورمستقبل کے امکانات“ کے موضوع پرپوچھے گئے سوالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فہیم الدین کو پی ایچ ڈی ڈگری کے مستحق قرار دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرپی کنکیا، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر گل رعنا اسوسی ایٹ پروفیسر،مقالہ کے نگران کار پروفیسر اطہر سلطانہ، وائیوا وائس کنوینرڈاکٹر محمد عبدالقوی چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اردو کے علاوہ ڈاکٹر موسیٰ قریشی اسوسی ایٹ پروفیسرنے بھی مقالہ سے متعلق فہیم الدین سے سوالات کئے۔

 

اور ان کو ان کے تحریر کردہ مقالہ پر مبارکباد پیش کی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد جمیل احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ہندی،ڈاکٹر عتیق سلطان، ڈاکٹراے۔ ناگراج،ڈاکٹر پننیا،کے علاوہ سینئر جرنلسٹ و نمائندہ رہنمائے دکن ضلع نظام آباد احمد علی خان دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کرتے ہوئے فہیم الدین کو مبارکباد پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *