دہلی میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا وقت تبدیل، عام آدمی پارٹی کا بی جے پی پر طنز

بی جے پی دہلی کے سابق صدر وجیندر گپتا اور ستییش اپادھیائے بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پون شرما، آشیش سود، ریکھا گپتا اور شِکھا رائے کے نام بھی زیر غور ہیں۔

بی جے پی کے دلت چہرے کے طور پر بوانا (ایس سی) سیٹ سے منتخب ایم ایل اے رویندر اندراج سنگھ اور مادی پور (ایس سی) سیٹ سے کامیاب ہونے والے کیلاش گنگوال کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بھی وزیراعلیٰ کے اعلان میں تاخیر اور اپوزیشن کے بڑھتے حملوں نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ اب سب کی نظریں 19 فروری کی میٹنگ پر جمی ہیں، جہاں بی جے پی اپنا فیصلہ سنائے گی، جبکہ 20 فروری کو نئی حکومت باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھال لے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *