سنبھل تشدد: اقلیتی طبقہ کے مزید 2 افراد حراست میں، اب تک 79 لوگوں کی ہو چکی گرفتاری

سنبھل ایس پی کرشنا کمار وشنوئی نے سنبھل سے لوگوں کی ہجرت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تشدد میں تقریباً 3 ہزار لوگ شامل تھے جنہوں نے پولیس پر پتھر بازی کے علاوہ فائرنگ اور آتش زنی کی تھی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد / آئی اے این ایس</p></div>

سنبھل جامع مسجد / آئی اے این ایس

user

اترپردیش کے سنبھل میں نساکھا تھانہ پولیس اسٹیشن نے جامع مسجد سروے کے دوران ہوئے ہنگامے میں شامل 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کے نام حسن عرف چھوٹو اور صمد ہیں۔ واضح ہو کہ سنبھل تشدد میں اب تک پولیس نے 79 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ سنبھل پولیس اس ہفتہ عدالت میں اس تعلق سے چارج شیٹ داخل کرے گی۔

واضح ہو کہ سنبھل تشدد کے معاملے میں اب تک 12 معاملات درج کیے جا چکے ہیں جس میں 2750 سے زائد لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس درمیان سنبھل ایس پی کرشنا کمار وشنوئی نے سنبھل سے لوگوں کی ہجرت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تشدد میں تقریباً 3 ہزار لوگ شامل تھے جنہوں نے پولیس پر پتھر بازی کے علاوہ فائرنگ اور آتش زنی کی تھی۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف 79 ملزمان کو ہی گرفتار کیا گیا ہے بقیہ لوگ اب بھی فرار ہیں۔

سنبھل ایس پی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ کئی ملزمان کی پہچان ہونی ابھی باقی ہے، اس کے لیے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے گھروں میں تالے لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ وہی لوگ ہیں جو تشدد میں شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں لوگ زندگی معمول کے مطابق جی رہے ہیں، کسی بھی بے قصور کو پولیس ہراساں نہیں کر رہی ہے۔ اسکول و کالج میں بچے جا رہے ہیں، بازار کھلے ہیں اور عام زندگی معمول پر ہے۔ عوام میں ڈر و خوف کا کوئی ماحول نہیں ہے۔ ساتھی ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی بے قصور شخص کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

گرفتار دونوں ملزمان حسن عرف چھوٹو اور صمد کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ ’’یہ دونوں ملزمان جامع مسجد سروے کے دوران ہوئے ہنگامے میں شامل تھے۔ ہندوپورا کھیڑا اور نکھاسا تِراہے پر پولیس پر انھوں نے پتھر بازی اور آتش بازی کی تھی۔ ملزم ویڈیو اور تصاویر میں قید ہو گئے تھے۔ پوچھ تاچھ میں بھی جرم قبول کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *