مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور نیپال کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور ایرزو دانا دیویا نے مسقط میں آٹھویں بحر ہند کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سمندری استحکام پر زور دیا۔
واضح رہے کہ مسقط میں عمان، بھارت اور سنگاپور کی مشترکہ میزبانی میں بحر ہند سے متصل ممالک کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس “بحری شراکت کے نئے افق” کے عنوان سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں 20 رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔