تلنگانہ:سنگاریڈی ضلع میں آر ٹی سی بس حادثہ، دو نوجوان ہلاک 

سنگاریڈی۔ ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل میں سداپور تانڈہ کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں آر ٹی سی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکردے‌دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔

 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قریبی تانڈہ میں رشتہ داروں کے گھر منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد دو نوجوان واپس آ رہے تھے‌کہ اسی دوران تاندور ڈپو کی آر ٹی سی بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔

 

اس حادثے میں شنکر راٹھوڈ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ دوسرا نوجوان پاون شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر علاج کے لیے حیدرآباد لے جایا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی اس‌نے دم توڑ دیا۔

 

حادثے کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی تانڈہ کے دو نوجوانوں کی ہلاکت سے ارجن نائیک تانڈہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *