[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اربعین بیس کے ڈپٹی ایگزیگٹیو کمانڈر امیر محمد محمودی نے فوج کے انفارمیشن بیس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اپنے اہم فریضے کے علاوہ جو کہ ملک کی آزادی اور ارضی سالمیت کے تحفظ اور اپنی سرحدوں پر زمینی، فضائی اور سمندری حفاظت کے قیام کے لیے اسلامی ایران ہے، شلمچہ سمیت ملک کی عراق سے ملنے والی سرحدوں جیسے چذابیہ، مہران، قصر شیرین، خسروی، بشماق، تمرچین، دوغارون اور جنوب مشرقی سرحدوں پر مکمل سہولیات کے ساتھ 17 موکب لگا کر اربعین زائرین کی خدمت کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان موکبوں میں جو ملک کے مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جاتے ہیں، تین وقت کے کھانے کی تقسیم کے علاوہ منرل واٹر، ٹیلرنگ، بیکری وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ایرانی زائرین کے علاوہ جو ہمسایہ ممالک کے زائرین کربلا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بھی اسلامی ایران سے گزرنے کے راستے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ امیر محمودی نے حسینیہ کی فوجی بیرکوں اور عملے کو امام حسین علیہ السلام کے خادم قرار دیتے ہوئے کہا: اس الہی تحفے میں شریک عملہ بشمول مختلف زمینی افواج، فضائیہ اور بحریہ پوری طرح رضاکارانہ اور پرجوش انداز میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے لی ہیں اور حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی محبت میں زائرین کی خدمت کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اربعین زائرین کی خدمت امام حسین علیہ السلام کی راہ میں قدم بڑھانا ہے۔ فوج کے اربعین کیمپ کے کمانڈر نے اربعین کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں فوج کے اقدامات اور سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ہدایات کے مطابق فوج کی امداد، علاج اور صحت کی خدمات شلمچہ، چذابہ، مہران، خسراوی اور تمرچین کی سرحدوں میں 5 فیلڈ ہسپتالوں کا قیام کہ جس میں تمام سہولیات جیسے کہ آئی سی یو، سرجری رومز، اینستھیزیا، دندان سازی، فارمیسی کے ساتھ موبائل ایمرجنسی روم کی سہولیات فراہم ہیں۔
انہوں نے کہا: فضائی دفاعی نظام کی مضبوطی اور جدید کیمروں کے ذریعے سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے فوجیوں کی تعیناتی اور موجودگی کی وجہ سے ایک مستحکم اور قابل اطمینان سرحدی سیکورٹی کا بندوبست موجود ہے۔
جنرل امیر محمودی نے کہ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بشمول سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور پولیس کمان کے ساتھ مسلسل اور تعمیری تعامل اور تعاون کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے 3 C-130 ہوائی جہاز (ایک طیارہ ایئر ایمرجنسی کے طور پر اور 2 طیارے ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے) اور 6 ہیلی کاپٹر ملک میں اربعین بیس کی خدمت فراہم کر چکی ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ زائرین اربعین حسینی کی مکمل واپسی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی خدمات جاری رہیں گی۔