مہر نیوز کے مطابق، قیدیوں کے نگران ادارے مانیٹر نے کہا ہے کہ صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
اس ادارے کے بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر قیدیوں کے حقوق کی رعایت کے لئے دباو ڈالے۔
فلسطینی قیدیوں کی دیکھ بھال کے ادارے نے مزید کہا کہ غزہ کی مزاحمت اپنی اسلامی تعلیمات کے مطابق یرغمالیوں سے حسن سلوک سے پیش آتی ہے جب کہ فاشسٹ رژیم قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
آج غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔