کنہیا کمار نے کہا ’’جیسے کسان کی خودکشی کے لیے ’نظام‘ ذمہ دار ہے ویسے ہی طلباء کی خودکشی کے لیے بھی یہی نظام ذمہ دار ہے۔ یہ نظام طلباء کو ’پریشر کوکر‘ بنا رہی ہے اور انہیں روز خواب بیچے جا رہے ہیں۔‘‘


کنہیا کمار، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے طلباء کی خودکشی کے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)، میڈیکل اور انجنیئرنگ سے منسلک امتحانات کی تیاری کرانے والے کوچنگ اداروں کو ریگولیٹ کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پرائیویٹ کوچنگ اداروں کا سیلاب آ چکا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سرکاری اداروں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
کنہیا کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل ایک خبر آ رہی ہے جس میں ڈاکٹر انجنیئر بنانے کا دعویٰ کرنے والے کوچنگ اداروں کا لوگوں سے فیس وصول کر غائب ہو جانے کا ذکر ہے۔ ملک میں جب بھی اس طرح کی نظامی ناکامی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت کو قبول کرنی چاہیے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’آج حکومت اور مارکیٹ کے درمیان میں ملک کے طلباء اور لوگ پِس (کچلے جا) رہے ہیں۔ آج ملک میں خواب بیچا جا رہا ہے اور کوچنگ اداروں کا سیلاب آیا ہوا ہے کیونکہ حکومت کی حالت کمزور ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ملک میں ہر گھنٹے قریب 2 طالب علم اور 24 گھنٹے میں میں تقریباً 28 طالب علم خودکشی کر رہے ہیں۔
کنہیا کمار کے مطابق ’’جیسے کسان کی خودکشی کے لیے ’نظام‘ ذمہ دار ہے ویسے ہی طلباء کی خودکشی کے لیے بھی یہی نظام ذمہ دار ہے۔ یہ نظام طلباء کو ’پریشر کوکر‘ بنا رہی ہے اور انہیں روز خواب بیچے جا رہے ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیٹ کتنی ہیں؟ شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد کیسے ہوگا؟ روزگار کے کتنے مواقع پیدا ہوں گے؟ اس طرح کے سوالوں پر کبھی چرچہ نہیں ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار فراہم کرانے کے نام پر صرف کوچنگ ادارے قائم کیے جا رہے ہیں، جو والدین سے موٹی فیس وصول کرتے ہیں۔
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ ’’ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کے سرکاری اداروں کو بہتر بنایا جائے، کیونکہ حکومتی ادارے کمزور ہوں گی تو نجی شعبوں کو ترقی یافتہ ہونے میں دقتیں پیش آئیں گی۔ ملک میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) افسر، انجنیئر اور ڈاکٹر بنانے کا جو کاروبار ہے اسے ریگولیٹ کیا جانا بہت ضروری ہے۔‘‘ ساتھ ہی کنہیا کمار نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جتنی بھی آسامیاں خالی ہیں انہیں شفاف طریقے سے پُر کیا جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔