مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیہون شریف روڈ حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے زین ترابی اور سید علی جان رضوی سمیت 2 افراد روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد گزشتہ شب خیرپور جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام میں شرکت کے لیے خیرپور گئے تھے۔ صبح کراچی واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی فوری ہدایت پر ڈویژنل سیکرٹری حیدرآباد علی محمد شاکر و کابینہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔