[]
لاہور: بابر اعظم نے ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی اور ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ بھی ایک بار پھر توڑ دیا۔ یہ ون ڈے میں بابر کی 19ویں سنچری ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاشم آملہ نے ون ڈے میں اپنے کیریئر کی 19ویں سنچری 104 اننگز میں بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بابر نے 102 ویں اننگز میں ون ڈے میں اپنی 19ویں سنچری مکمل کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ساتھ ہی ویراٹ کوہلی نے 124 ون ڈے اننگز میں اپنے کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کی تھی۔ ایسا کرکے بابر نے نہ صرف کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ ڈی ویلیئرز، کرس گیل اور سچن ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
ون ڈے میں تیز ترین 19 سنچریاں بنانے والے بلے باز
بابر اعظم کی 102 اننگز
ہاشم آملہ 104 اننگز
ویراٹ کوہلی کی 124 اننگز
ڈیوڈ وارنر 139 اننگز
اے بی ڈی ویلیئرز کی 171 اننگز
کرس گیل کی 189 اننگز
راس ٹیلر کی 190 اننگز
سچن ٹنڈولکر کی 194 اننگز
سعید انور کی 208 اننگز
میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے چہارشنبہ کو یہاں ایشیا کپ کے گروپ اے کے ابتدائی میچ میں نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مکمل رکنی ٹیم کے خلاف نیپال کا یہ صرف چوتھا ایک روزہ میچ ہے اور اس کا سامنا پہلی بار پاکستان سے ہو رہا ہے۔