![آندھراپردیش میں ایک شخص میں برڈ فلو کی علامات کی تصدیق](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/ANDHRA-PRADESH.gif)
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے حکام نے ایلورو ضلع میں ایک شخص میں برڈ فلو کی علامات کی تصدیق کی۔ محکمہ صحت کے مطابق، متاثرہ شخص انگوٹورو منڈل علاقہ میں پولٹری فارم کے قریب رہتا ہے۔
تصدیق کے بعدضلعی حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، جس میں برڈ فلو کی علامات والے افراد کی نگرانی کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ کا قیام بھی شامل ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں نمونے جمع کر کے لیبارٹری ٹسٹ کے لیے بھیج رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں برڈ فلو کا یہ پہلا کیس ہے۔مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع اور سابقہ ضلع کرشنا میں یہ وبا خاص طور پر شدید رہی ہے۔ پولٹری میں برڈ فلو کا پہلے ہی پتہ چل چکا ہے۔صرف گوداوری اضلاع میں اس وائرس کی وجہ سے 50 لاکھ سے زیادہ مرغیاں مر چکی ہیں۔
اس وباکے پیش نظر، صحت کے حکام نے عوام کو فی الحال چکن کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر خبروں کے بعد چکن کی فروخت میں کمی ہوئی ہے اورتلگوریاستوں میں پولٹری کی قیمتیں گر گئی ہیں۔