وقف بل: راجیہ سبھا کے بعد لوک سبھا میں بھی جے پی سی رپورٹ پیش، اوم برلا نے ’اختلافی نوٹ‘ شامل کرنے کی دی اطلاع

اس سے قبل راجیہ سبھا میں جے پی سی رپورٹ پر خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ حزب اختلاف اور برسراقتدار طبقہ کے اراکین ایک دوسرے پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ سے کچھ بھی ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ہے، جبکہ کانگریس رکن پارلیمنٹ ناصر حسین نے اس بیان کو پوری طرح سے غلط اور جھوٹ ٹھہرایا۔ انھوں نے راجیہ سبھا میں کہا کہ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میرا ہی اختلافی نوٹ تھا، جو اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔ یہ پبلک ڈومین میں ہے۔ اسے میں ثابت کر دوں گا۔ یہ رپورٹ فرضی ہے، ان کو واپس کرنا چاہیے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *