[]
حیدرآباد: راجندر نگر علاقہ کے ایک جِم کی پارکنگ میں نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔
ذرائع کے بموجب منی کنڈہ کا رہنے والا 21 سالہ راہول سنگھ روزانہ کی طرح آج بھی جِم واقع عطاپور آکر واپس ہورہا تھا کہ 2 نامعلوم افراد نے راہول سنگھ پر چاقوؤں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مقام واقعہ پر ہی وہ ہلاک ہوگیا۔
ایک عینی شاہد نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو وہ بھی معمولی زخمی ہوگیا۔ اس نے بتایا کہ وہ چائے نوشی کے بعد پارکنگ میں آیا ہی تھا کہ نامعلوم افراد نے راہول سنگھ پر حملہ کردیا۔
راہول پارکنگ سے اپنی گاڑی نکال رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقام واردات پر راجندر نگر پولیس پہونچ گئی اور لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کو منتقل کردیا۔
اہم بات یہ ہے کہ مقتول کے سینہ میں حملہ آور کا چاقو رہ گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔