الجولانی رژیم اپنے دہشت گردوں کے جرائم کی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحرک

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ابومحمد الجولانی کی دہشت گرد رژیم نے سوشل میڈیا پر اپنے عناصر کے جرائم کی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ دمشق، طرطوس اور دیگر 20 شامی شہروں میں دہشت گرد گروہ کے جرائم کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والی 70 سے زائد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ الجولانی کا دہشت گرد گروہ اب آن لائن میڈیا کی طاقت اور اس کے اثرات سے بخوبی واقف ہوچکا ہے اسی لیے وہ ان جرائم کے ثبوتوں کو منظر عام پر آنے سے روکنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا ٹیموں نے ہزاروں ایسی تصاویر اور ویڈیوز جمع کی ہیں جن میں پھانسی، شہریوں کے اغوا اور ان پر تشدد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس اقدامات سے نمٹنے کے لیے الجولانی گروہ نے ایک خصوصی سائبر ٹیم تشکیل دی ہے جو سوشل میڈیا کی نگرانی کرے گی اور ان ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *