'پاکستان میں مجھے پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش ہوئی'، مارک زکربرگ کا سنسنی خیز انکشاف

زکربرگ نے ایک پوڈکاسٹ میں پاکستان میں توہین رسالت پر مبنی مواد کے مقدمے پر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ان کے خلاف پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش ہوئی، مگر وہ وہاں جانے کا ارادہ نہیں رکھتے

<div class="paragraphs"><p>مارک زکربرگ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>مارک زکربرگ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مارک زکربرگ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ زکربرگ نے یہ بھی کہا کہ ان کا پاکستان جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس لیے میں نے زیادہ ٹینشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں اب کیا ہو رہا ہے، اس تعلق سے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ دراصل مارک زکربرگ جو روگن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں توہین رسالت پر مبنی مقدمے پر پاکستان میں آنے والے قانونی چیلنجز پر اپنی بات رکھ رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے یہ واقعہ ساجھا کیا۔

زکربرگ نے کہا کہ کئی ملکوں میں ایسے قانون ہیں، جن سے ہم اتفاق نہیں رکھتے۔ مثال کے لیے ایک وقت ایسا بھی تھا جب کوئی شخص مجھے پاکستان میں موت کی سزا دلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ کسی نے فیس بُک پر پیغمبر صاحب کی ایک تصویر (فرضی) ساجھا کی تھی۔ اس پر ایک پاکستانی کو اعتراض تھا اس نے کہا کہ یہ ہمارے یہاں توہین رسالت کا معاملہ ہے۔ اس نے مجھ پر مقدمہ دائر کیا اور اس فوجداری کارروائی کو کھولا۔ مجھے نہیں پتہ کہ اب اس مقدمہ پر کیا ہوا، کیونکہ میرا پاکستان جانے کا کوئی منصوبہ نہیں، اس لیے میں اس بارے میں فکرمند نہیں ہوں۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ حالات پریشان کن تھے، خاص کر ذاتی تحفظ کے معاملے میں۔ میں سوچ رہا تھا، ٹھیک ہے، یہ لوگ ایسے ہیں۔ یہ بہت اچھا نہیں ہے۔ اگر آپ اس شعبہ میں اڑان بھر رہے ہیں تو آپ نہیں چاہتے کہ آپ کا طیارہ پاکستان کے اوپر سے گزرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *