مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران اور ملک بھر میں اگلے چند گھنٹوں میں عوامی ریلیوں کا آغاز ہو گا۔
اسلامی انقلاب کی یہ تقریب تہران سمیت ملک کے 1400 شہروں اور 35000 سے زیادہ قصبوں میں بیک وقت منعقد ہوتی ہے۔
ملک کی افواج کے سربراہان، مراجع عظام اور اعلی سیاسی شخصیات نے الگ الگ بیانات میں عوام کو دعوت دی کہ وہ ماضی کی طرح انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور انداز میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔
ملک بھر میں اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے عوامی مارچ کا آغاز کچھ ہی دیر بعد ہونے جا رہا ہے۔