مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آج 22 بہمن کو پورے ایران میں انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
اس موقع پر دنیا بھر سے ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر لوکاشینکو نے کہا کہ ایران اور بیلاروس ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔