![تلنگانہ: دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/FIRE-ACCIDENT-780x470.jpg)
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد میں امبیڈکرچوراہے پر الکٹرانکس کی دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔
صبح کی اولین ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔
مقامی افرادنے دکان سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
تالے جلدی نہ کھلنے کی وجہ سے جے سی بی کی مدد سے دکان کا شٹر توڑ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا جس سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکا۔