اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے جشن اور عظیم الشان ریلیوں کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے بھرپور کوریج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسے ہی اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے جشن کا آغاز ہوا اور عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، عالمی اور عربی ذرائع ابلاغ نے اس قومی یکجہتی کو اپنی ویب سائٹس اور ٹیلی ویژن چینلز پر نمایاں طور پر پیش کیا۔

دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 1400 چھوٹے بڑے شہروں نیز 35 ہزار سے زائد دیہاتوں میں بھرپور جشن منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بریکنگ نیوز کے طور پر ایرانی عوام کی عظیم الشان شرکت کو رپورٹ کیا۔

اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز

ایجنسی کے مطابق دسیوں ہزار ایرانیوں نے 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ منائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایرانی عوام کی یہ پہلی بڑی ریلی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو بحال کیا ہے۔

عربی میڈیا میں اسلامی انقلاب کے 46 سال مکمل ہونے کی بازگشت

یمنی نیوز چینل المسیرہ نے 22 بہمن کی ریلی کی کوریج کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پیر کی صبح تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلیوں کا آغاز ہوا۔

اپنی رپورٹ میں المسیرہ نے مزید کہا کہ تہران کے آزادی اسکوائر میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس موقع پر ایرانی پرچم کے ساتھ ساتھ یمن، حزب اللہ لبنان، فلسطین، حشد الشعبی اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ صیہونی حکام کے علامتی تابوت ریلی کا ایک نمایاں پہلو تھا۔ ہر سال 22 بہمن موقع پر دہرایا جاتا ہے، اس بار بھی دیکھنے کو ملا۔

چینل کے مطابق 10 فروری 1979 کو امام خمینیؒ کی قیادت میں اسلامی انقلاب نے امریکہ کے حمایت یافتہ آمرانہ نظام کو شکست دی۔ انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی یہ ریلیاں ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ایران پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کی جا رہی ہیں۔

 لبنانی نیوز چینل المنار نے بھی ایرانی عوام کی ان ریلیوں کو مختلف شہروں میں براہ راست نشر کیا۔

اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز

لبنانی خبر رساں ادارے العہد نے کہا کہ تہران سمیت ایران کے مختلف صوبوں میں عوام نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ عظیم الشان ریلیاں نکالیں۔

اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز

معروف چینل المیادین نے بھی تہران میں ہونے والی ریلی کی خصوصی کوریج کی اور اس تاریخی اجتماع کو براہ راست نشر کیا۔

اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *