ایس ایس سی امتحان کے لئے ایک ماہ باقی ـ طلبہ ‘ پڑھائی پر بھر پُور توجہ دیں 

حیدرآباد 9- فروری ( اردو لیکس ) ایس ایس سی سالانہ امتحان کے لئے اب صرف ایک ماہ وایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے طلباء وطالبات کو چاہئے کہ وہ اب اپنی پڑھائی میں مزید دلچسپی پیدا کریں اور اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کریں ان خیالات کااظہار محترمہ موپیڈی اوماگزیٹیڈ صدر معلمہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 ( چارمینار منڈل ) نے ایس ایس سی طلباء وطالبات کی وداعی تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا محترمہ موپیڈی اوما نے کہا کہ طلباء وطالبات اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین رکھیں کہ ایس ایس سی کامیاب کرنے کے بعد انہیں اپنے تعلیمی سلسلہ کومزید جاری رکھنا ہی ہے اور سماج میں بلند وبالا باعزت مقام حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ والدین بڑی ہی محنت ومشقت کے ساتھ اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیمی ودیگر اخراجات برداشت کررہے ہیں طلبہ کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنےوالدین کی محنت ‘ دلچسپی کو دھیان میں رکھیں اور کامیابی حاصل کریں انہوں نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیاکہ

 

وہ اپنے ایس ایس سی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات بالخصوص طالبات کو گھریلو کاموں سے سالانہ امتحانات تک چُھٹی دیدیں اور ان کو زیادہ سے زیادہ اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا موقع دیں اور سیل فون کے غیر ضروری استعمال سے بھی دور رکھیں صدر معلمہ نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کاتقاضہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو زیادہ سےزیادہ زیور تعلیم سے آراستہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کیساتھ مسائل ضرور ہیں لیکن مسائل کے ساتھ ہی ہم کو تعلیمی چیالنجس کا مقابلہ کرنابھی اہم ہے ہم مسائل کو بنیاد بناکر تعلیمی میدان میں ہرگزپیچھے نہ ہٹیں مدرس جناب محمد حُسام الدین نے کہا کہ ایس ایس سی امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے لئے اب ایک ایک لمحہ قیمتی ہے وہ اب صرف ہرروز صبح ایک مضمون کے دو اور شام کو ایک مضمون کے دوسوالات کے جوابات یاد کرلیں اور لکھنے کی بھی مشق کرلیں تو امتحان میں شاندار نمبرات سے کامیابی یقینی ہے انہوں طلبہ سے کہا کہ وہ اس وقت موبائل فون سے بھی دوری بناۓ رکھیں فون کا استعمال اگر تعلیمی اغراض کے لئیے ہورہا ہے تو بہت بہتر ہے ورنہ سیل فون کا بیجا استعمال کامیابی میں رکاوٹ بن سکتا ہے مدرس جناب محمد جہانگیر نے کہا کہ اب امتحان کے لئیے جو وقت باقی رہ گیا ہے اس وقت اس کی منصوبہ بندی کرتے ہوۓ سوال وجواب یاد کریں انہوں نے تمام طلباء وطالبات کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ جاریہ سال بھی ایس ایس سی کا نتیجہ شاندار رہے گا معلمہ محترمہ روحی فاطمہ نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ مکمل دلچسپی کیساتھ امتحان کی تیاری کریں تب ہی کامیابی ان کے قدم چومے گی انہوں نے طلباء و طالبات پرزوردیاکہ وہ اپنی زندگیوں میں مزید ڈسپلن لائیں اسی سے سماج میں بہتر سے بہتر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے مدرس جناب ایس پانڈو نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ جی لگا کر پڑھیں اور اپنی کامیابی سے اپنےاسکول اور والدین کا نام روشن کریں انہوں نے کہاکہ اب طلبہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وقت کاصرف اور صرف امتحانی تیاری کے لئے ہی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں معلمہ محترمہ اخترالنساء نے کہا کہ طلبہ کو چاہئیے کہ تمام مضامین پر بالخصوص وہ زیادہ سے زیادہ تلگو ‘ انگلش اور ریاضی پر بہت زیادہ توجہ دیں اب تک جو مشقی امتحانات ہوۓ ہیں اس میں محصلہ نشانات کی بنیاد پر اپنی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیتے ہوۓ سالانہ امتحان میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کی

 

کوشش کریں محترمہ مہر حبیب نے تمام طلبہ کی کامیابی کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوۓ کہا کہ طلبہ جب تک تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل نہیں کریں گے وہ سماج اور رشتہ داروں میں بااثر وباادب مقام نہیں پاسکتے انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی باتوں پر سنجیدگی سے دھیان دیں اور سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوۓ اسکول اور والدین کانام روشن کریں ایک ایک منٹ کا دھیان رکھتے ہوۓ پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں محترمہ امة الرحمٰن بُشریٰ نے کہا کہ مادری زبان اردو میڈیم سے پڑھنے والے طلبہ قابل مبارکباد ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی کوئی آسان نہیں ہے مسائل کا بھر پورسامنا کرنا پڑتا ہے دہم جماعت ‘ طلباء کی زندگی میں کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے یہ زندگی کی کامیابیوں کی اولین سیڑھی ہے انہوں نے تمام طلبہ کی کامیابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا معلمات محترمہ کے ونیتا اورمحترمہ بی مادھوی نے طلباء وطالبات پر زور دیاکہ وہ ایس ایس سی کے بعد ووکیشنل کورسیس سے استفادہ کریں آج کے حالات میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ کسی ایک فن میں بھی مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان معلمات نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ سالانہ امتحان کے لئیے اب جو وقت باقی رہ گیا ہے طلبہ اس میں کافی محنت وجستجو سے پڑھ کر اعلیٰ امتحانات سے کامیاب حاصل کریں گے

 

جناب سید معین نے انتظامات میں حصہ لیا نہم اور دہم جماعت کے طلبا نے تقاریر کیں طلباء کے پروگرا موں کی نہم جماعت کی طالبات نشاط اور بشریٰ نے کاروائی چلائی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *