دوسری طرف، کالکاجی میں عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی، جہاں وزیر اعلیٰ آتشی نے بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کو شکست دے دی۔ گنتی کے ابتدائی مراحل میں وہ پیچھے تھیں، مگر بعد میں انہوں نے سبقت حاصل کر لی۔ کانگریس نے یہاں الکا لامبا کو امیدوار بنایا تھا، مگر انہیں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی۔
یہ انتخابات عام آدمی پارٹی کے لیے ایک سخت چیلنج ثابت ہوئے، جہاں پارٹی کو کئی مضبوط نشستوں پر نقصان اٹھانا پڑا۔ دہلی میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی ہے، جبکہ کانگریس کو ایک مرتبہ پھر کوئی سیٹ حاصل نہیں ہوئی۔