مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی حکومت کی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل کے جرائم کی حمایت کرتے ہیں اور استثنیٰ سے اتفاق کرتے ہیں۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے زور دیا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف ٹرمپ کی پابندیوں کو غیر موئثر بنانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے 79 ممالک نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی حکومت کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
امریکی صدر نے جمعرات کی شب ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔