عقلانیت اور دیانت داری اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز ہے، جنرل صفوی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے مشیر اعلی سید یحیی صفوی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے ہمیشہ عقلانیت اور دیانتداری پر زور دیا ہے۔ امام خمینی نے انہی دو اصولوں کی بنیاد پر انقلاب کو کامیابی تک پہنچایا اور اسلامی جمہوریہ کا نظام تشکیل دیا۔ اسی عقلانیت اور دیانتداری کے ساتھ ہم نے آٹھ سالہ دفاعی جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

جنرل صفوی نے مزید کہا کہ ہمیں بھی انہی اصولوں کو اپنانا ہوگا اور فتنوں کو پہچان کر غیر ملکی حملوں، بدامنی اور فسادات کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نبی اکرمﷺ اور حضرت علی علیہ السلام کے زمانے سے لے کر امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب کی قیادت تک ہمیشہ فتنوں کا سامنا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان فتنوں کو دانشمندی سے پہچاننا اور ان کو کامیابی کے ساتھ عبور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جنرل صفوی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے کہا کہ انقلاب کی فتح کا بنیادی راز ایرانی قوم کی استقامت اور مزاحمت تھی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ایک دور اندیش رہنما تھے۔ انہوں نے فرانس میں ہی انقلابی کونسل تشکیل دی تھی اور اس کے ارکان کا تعین کر دیا تھا۔ جب وہ ایران واپس آئے تو ابتدائی مہینوں میں ہی آئین کے مسودے کی تیاری کا حکم دیا مارچ 1979 میں آئین پر ریفرنڈم کروایا گیا، جس میں 99 فیصد عوام نے “ہاں” میں ووٹ دیا۔ اس کے فورا بعد امام خمینی نے پارلیمنٹ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔

انہوں نے جنگ میں کامیابی کے اہم عوامل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پر توکل، دشمن کو غافل کرنا اور اس کے خلاف ذہانت سے حکمت عملی اپنانا سب سے زیادہ مؤثر رہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *