زمین کے بدلے نوکری کیس: 17 فروری کو ہوگی سماعت، لالو خاندان کے پانچ افراد ملزم

نئی دہلی: زمین کے بدلے نوکری گھوٹالے میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 17 فروری کو ہوگی۔

اس کیس میں سی بی آئی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو سمیت 78 افراد کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں لالو پرساد یادو کے علاوہ رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام بھی شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *