پولیس کے مطابق، دھمکی کے پیش نظر علاقے میں سخت سکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسکول کے احاطے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں تفتیش میں مصروف ہیں۔ اس واقعے کے بعد دہلی اور نوئیڈا کے مختلف اسکولوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کے اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکی ملی ہو۔ اسی ماہ جنوبی دہلی میں واقع انڈین پبلک اسکول اور شمال مغربی دہلی میں کریسنٹ پبلک اسکول کو بھی ایسی ہی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس سے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔