ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں مزید کمی
نئی دہلی: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محصولات پر غیر یقینی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کے دباؤ میں کل روپیہ 32 پیسے گر کر انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں 87.40 روپیہ فی ڈالر کی
اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 87.08 روپے فی ڈالر پر تھا۔روپیہ ابتدائی تجارت میں پانچ پیسے کم ہوکر 87.13 فی ڈالر پر کھلا اور ڈالر کی خرید میں اضافے کی وجہ سے سیشن کے دوران 87.50 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فروخت کے باعث یہ 87.12 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر کار یہ 32 پیسے گر کر
گزشتہ روز کے 87.08 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 87.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں مزید کمی