40 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا شوہر، بیوی نے جان جوکھم میں ڈال کر بچائی جان

نئی دہلی ۔ ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے کے بعد جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری کے ساتھ اس کی جان بچائی ۔

 

یہ واقعہ ارناکولم ضلع کے پیرمام میں پیش آیا۔ درخت پر چڑھ کر 64 سالہ رمیشن کچھ  توڑ رہے تھے کہ اچانک درخت ٹوٹ جانے کی وجہ سے قریب ہی موجود 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔ اپنے شوہر کو کنویں میں گرتا ہوا دیکھ کر ان کی بیوی 56 سالہ پدما گھبرائی نہیں اور فوری طور پر رسی کی مدد سے اکیلی ہی کنویں میں اتر گئیں۔

 

خاتون کا شوہر ہوگیا تھا، وہ اپنے بے ہوش شوہر کو پکڑ کر تقریباً 20 منٹ تک پانی میں ہی رہیں اور مدد کیلئے آوازیں لگائی۔ پدما کی آواز سن کر مقامی لوگ مدد کے لیے آئے اور اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ دونوں میاں بیوی کو کنویں سے بحفاظت نکال کر مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

پدما کی بہادری اور اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مقامی لوگوں اور حکام کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *