بنگلہ دیش سے بڑے ہنگامے کی خبریں آرہی ہیں۔ آج عوامی لیگ کے مجوزہ ملک گیر احتجاج سے قبل دارالحکومت ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا۔
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-06%2Fn3gbq7e2%2FYunus-Bangladesh.jpg?rect=0%2C0%2C1217%2C685&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-06%2Fn3gbq7e2%2FYunus-Bangladesh.jpg?rect=0%2C0%2C1217%2C685&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
فائل تصویر آئی اے این ایس
بنگلہ دیش سے بڑے ہنگامے کی خبریں آرہی ہیں۔ 6 فروری یعنی آج عوامی لیگ کے مجوزہ ملک گیر احتجاج سے قبل دارالحکومت ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا ۔ ڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں واقع شیخ مجیب الرحمان کے گھر پر مشتعل افراد نے حملہ کیا ہے۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق حملہ آور بلڈوزر لے کر پہنچے تھے۔ انہوں نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی۔ عوامی لیگ کے ہزاروں حامیوں، کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے آج اپنے کارکنوں اور رہنماؤں سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی تھی۔
عوامی لیگ جمعرات کو بنگلہ دیش میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بند کرنے اور شاہراہوں سمیت کئی شہروں کو بلاک کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ عوامی لیگ نےاپنے رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ عوامی لیگ کے مظاہرے سے سےصرف ایک شام قبل بنگلہ دیش میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق فسادی گیٹ توڑ کر شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہو گئے۔ معلومات کے مطابق یہ احتجاج سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آن لائن خطاب کے جواب میں شروع ہوا تھا۔
مظاہرین نے انتقامی کارروائی کے طور پر دھامنڈی 32 تک بلڈوزر مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ ابتدائی طور پر انہوں نے رات 9 بجے بلڈوزر کے ذریعہ مکان کو گرانے کی دھمکی دی تھی، تاہم مظاہرین نے اپنا منصوبہ بدل لیا اور رات 8 بجے تک وہاں پہنچ گئے۔ وہ ریلی کی شکل میں رہائش گاہ پر پہنچے اور مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔