چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک زبردست حادثے میں تین افراد کی موت

کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع سے گزرنے والے سمبل پور-دمکسا اسٹیٹ ہائی وے پر منگل کی شام ایک زبردست سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اسکارپیو نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار چچا بھتیجی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ متوفی کی بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔

بھانوپرتاپ پور کے علاقے میں راج مستری کا کام کرکے روز کی طرح گھر واپس آرہے پجاری پاڑہ کے رہنے والے سدارام نیوارا (عمر 55 سال)، ان کی بیٹی یامینی نیوارا (عمر 24 سال) اور ان کی بھتیجی بھونیشوری نیوارا (عمر 25 سال) کے رہنے والے کالگاؤں کو سمبل پور مکتی دھام کے قریب ایک اسکارپیو نے زور دار ٹکر مار دی تھی جس سے ان کی موت ہوگئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *