واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دارالحکومت واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔
توقع ہے کہ نتن یاہو کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹ کوف سے ملاقات کریں گے اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
توقع ہے کہ غزہ، جنگی قیدی اور ایران نیتن یاہو اور ٹرمپ کے ایجنڈے پر ہوں گے۔
واشنگٹن روانگی سے قبل نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ وہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل رہے ہیں اور یہ فیصلے نئے نقشے کھینچ رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ “لیکن مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے سے، ہم اس نقشے کو مزید بہتر طریقے سے تیار کر سکتے ہیں۔”