بھینسہ ڈویژن کے سینئر صحافی جناب سید جاوید ساحل کو آفتاب صحافت ایوارڈ ۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں تنظیم خادمین امت نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا

عادل آباد سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

بھینسہ۔3/فروری(اردو لیکس) تنظیم خادمین امت مہاراشٹر کی جانب سے متحدہ ضلع عادل آباد کے بھینسہ ڈویژن کے معروف سینیئر صحافی و جنرل سکریٹری اردوپریس کلب بھینسہ سید جاوید ساحل کو ان کی بے مثال صحافتی خدمات کے اعتراف میں ”آفتاب صحافت” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ تقریب مہاراشٹر کے حیدرگارڈن فنکشن ہال نانڈیٹر میں انتہائی پروقار اور معنویت سے بھرپور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف اخبارات کے مدیر حضرات نے بھی شرکت کی۔

 

اس موقع پر سید جاوید ساحل کو ان کی محنت، لگن اور صحافت کے میدان میں ان کے نمایاں کردار کی بدولت ایوارڈ اور توصیف نامہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں شریک تمام افراد نے ان کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور مبارکباد دی اور ان کی صحافتی خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صحافت کے شعبے میں ان کی جدوجہد اور بے لوث خدمت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر معزز شخصتیوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہی اہل قلم کو معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے میں مزید ممد ومعاون ثابت ہوسکتی ہے۔

 

سید جاوید ساحل کو آفتاب صحافت ایوارڈ حاصل ہونے پر نہ صرف ان کے دوستوں اور احباب کی جانب سے بلکہ پورے صحافتی حلقے میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس ایوارڈ کے ذریعے ان کی محنت اور ایمانداری کا اعتراف کیا گیا جو صحافتی دنیا میں ایک روشن مثال بن چکی ہے۔جبکہ ایوارڈ حاصل ہونے پر اعجاز احمد خان سینئر جرنلسٹ و ریاستی نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف،اکبر خان صدر پریس اردو پریس کلب بھینسہ کے علاوہ اردو پریس کلب سے وابستہ تمام صحافتی میدان کے ساتھی اور دیگر الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید جاوید ساحل نے آفتاب صحافت ایوارڈ حاصل ہونے پر اللہ تعالٰی کا بے حد شکر ادا کیا اور اس اعزاز کے حوالے سے اپنے تمام ساتھیوں اور احباب، دوستوں اور رشتہ داروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی محنت کا ثمرہ ہے اور یہ اعزاز ان کی صحافتی زندگی میں مزید جوش و جذبہ پیدا کرے گا تاکہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بنا سکیں

 

اور سماج میں تبدیلی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھ سکیں۔یہ ایوارڈ سید جاوید ساحل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی صحافتی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ سماج میں مثبت تبدیلی لانے کے عزم کو بھی مزید تقویت بخشتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *