کانگریس صدر کھڑگے نے راجیہ سبھا میں مودی حکومت کو یاد دلائے 11 وعدے، مانگا جواب

کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ کانگریس صدر نے بے روزگاری، مہنگائی، نوٹ بندی اور کسانوں کی آمدنی جیسے اہم ایشوز پر سوال کیے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں آج ایک بار پھر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو پرانے وعدے یاد دلاتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ انھوں نے بے روزگاری، مہنگائی، نوٹ بندی اور کسانوں کی آمدنی جیسے اہم ایشوز پر حکومت کی پالیسیوں سے متعلق سوال اٹھائے۔ ساتھ ہی کھڑگے نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انھوں نے حکومت سے جواب مانگتے ہوئے کہا کہ عوام کو سچائی بتائی جائے کہ انھوں نے جو وعدے کیے تھے، ان کا کیا ہوا؟

آئیے یہاں دیکھتے ہیں کھڑگے کے ذریعہ راجیہ سبھا میں پی ایم مودی کو یاد دلائے گئے 11 اہم وعدے:

  1. بلیک منی واپس لانے کا وعدہ: پی ایم مودی نے کہا تھا کہ بیرون ممالک سے بلیک منی لا کر ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کیے جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

  2. روزگار دینے کا وعدہ: 2014 کے انتخاب میں کہا گیا تھا کہ ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دی جائیں گی، لیکن آج شرح بے روزگاری اپنی اعلیٰ سطح پر ہے۔

  3. پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ: مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پٹرول-ڈیزل سستا کیا جائے گا، لیکن آج قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

  4. گنگا صفائی کا وعدہ: حکومت نے گنگا کو پوری طرح صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج بھی گنگا کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔ وہیں کمبھ میں سیاسی لیڈران جا کر گندگی پھیلا رہے ہیں، جس کی صفائی بہت مشکل ہے۔

  5. انفراسٹرکچر پروجیکٹس کو تیزی سے نافذ کرنے کا وعدہ: پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس جلد پورے کیے جائیں گے، لیکن کئی پروجیکٹس اب بھی ادھورے ہیں۔

  6. میک اِن انڈیا سے 10 کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ: حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 کروڑ ملازمتیں دی جائیں گی۔

  7. کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ: وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی، لیکن کسانوں کی کیا حالت ہے یہ سبھی کو معلوم ہے۔

  8. نوٹ بندی کے دوران کیا گیا وعدہ: کھڑگے نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران پی ایم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر 50 دنوں میں حالت بہتر نہیں ہوئی تو وہ کسی بھی سزا کے لیے تیار ہیں، لیکن عوام کو اس کا جواب نہیں ملا۔

  9. بلیٹ ٹرین چلانے کا وعدہ: حکومت نے 2022 تک ممبئی-احمد آباد بلیٹ ٹرین شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا۔

  10. پی ایم کسان منصوبہ کا وعدہ: حکومت نے کہا تھا کہ ہر کسان کو پی ایم کسان منصوبہ سے معاشی فائدہ پہنچایا جائے گا، لیکن زمینی حقیقت کچھ الگ ہی ہے۔

  11. بھگوڑے معاشی مجرموں کو واپس لانے کا وعدہ: مودی حکومت نے معاشی جرائم پیشوں کو بیرون ممالک سے واپس ہندوستان لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ آج بھی واپس نہیں لائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *