تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز ایسوسی ایشن کا قیام  – قاضی احمد شجاع قادری صدر ، قاضی ڈاکٹر حافظ نعمان احمد جنرل سکریٹری منتخب 

حیدرآباد 3/ فروری (پریس نوٹ)تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا ایک اہم اجلاس زیر سرپرستی جناب قاضی محمود قادری صدر قاضی کی منعقد ہوا اجلاس کا آغاز قاضی رضی الدین گورنمنٹ صدر قاضی سلطان شاہی کی قرات کلام پاک سے ہوا جناب قاضی عبداللہ نظامی صوفی گورنمنٹ قاضی قطب اللہ پور نے نعت شریف پیش کی بعد ازاں تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے قاضیوں کے مسائل پر شرکاء نے اجلاس نے اظہار خیال کیا اس موقع پر تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز ایسوسی ایشن عہدیداروں کا بااتفاق آراء انتخاب عمل آیا قاضی احمد شجاع الدین قادری صدر , قاضی عزیز اللہ عثمانی نائب صدر ، قاضی حافظ ڈاکٹر نعمان احمد جنرل سکریٹری ، قاضی رضی الدین جوائنٹ سیکریٹری ، اور قاضی اعجاز اللہ قادری کو خازن منتخب کیا گیا اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز

ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا ڈاکٹر قاضی حافظ نعمان احمد جنرل سکریٹری تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ تنظیم اضلاع میں وسعت دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

جناب قاضی احمد شجاع قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے تمام گورنمنٹ قاضی اس ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے جنرل سکریٹری ڈاکٹر حافظ نعمان احمد کے فون نمبر 9849210882 یا قاضی عزیز اللہ عثمانی نائب صدر کے فون نمبر 7702858522پر ربط پیدا کرنے کی گزارش کی اس موقع پر منتخب عہدیداروں و معزز قاضی صاحبان کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی

اس اجلاس کو قاضی غوث پاشاہ صدر قاضی ، قاضی ظہیر ایڈوکیٹ صدر قاضی سدی پیٹ ، قاضی عبد النور نظامی صوفی ایڈوکیٹ صدر قاضی بنجارہ ہلز، قاضی سراج الدین رضوی صدر قاضی سلطان بازار ، قاضی رفیع الدین قادری صدر قاضی ، قاضی ودود ، قاضی مختارصدر قاضی نے بھی خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ گورنمنٹ قاضیز ایسوسی ایشن کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا انہوں نے تنظیم کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا یہاں اس بات کا تذکرہ ہے محل نہ ہوگا کہ ڈاکٹر قاضی حافظ نعمان احمد جناب حضرت مولانا عرفان احمد قاسمی رحمہ امام و خطیب مسجد اوپر ٹیکری نظام آباد کے فرزند ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *