انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس اور الیکشن کمیشن، امت شاہ کے اشارے پر خاموش ہیں اور صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کیجریوال نے دہلی والوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو شکست دے کر ان کو سبق سکھائیں۔
کیجریوال نے ایک اور پوسٹ میں لکھا، ’’کسی نے نہیں سوچا تھا کہ دہلی میں اس طرح کی کھلی گنڈا گردی ہو سکتی ہے۔‘‘ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتیشی کے ایک پوسٹ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے، کیجریوال نے بتایا کہ بی جے پی کے کارکنوں نے گلیوں میں بے قابو ہو کر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ان کے پمفلٹس چھین لیے۔