امریکہ نے چینی اشیاء پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 10 فیصد ڈیوٹی موجودہ ٹیرف کے علاوہ چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر عائد کی گئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ان کے تحفظ پسند اقدامات کو اپنانے کے مطابق ہے۔

امریکہ کے تازہ ترین تجارتی تحفظ کے اقدام کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ یہ مانتا ہے کہ تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہے یاڈونگ نے کہا کہ ڈیوٹی کے معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی نہ تو چین یا امریکہ کے مفاد کے مطابق ہے نہ ہی باقی دنیا کے لئے۔

حکم نامے کے مطابق امریکہ نے میکسیکو اور کناڈا سے آنے والی مصنوعات پر بھی 25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ کنڈا سے آنے والی انرجی مصنوعات پر انتظامیہ نے 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *