تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں پی جی میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں پی جی میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت آرتی ساہو کے طورپر کی گئی ہے۔

انتہائی اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔آرتی،کریم نگر کے پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں پی جی سکنڈایئر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، اس نے مبینہ طور پر 30 جنوری کو کیڑے مار دوا کا استعمال کیا۔

دیگر طلباء نے اسے علاج کے لیے کالج کے اسپتال منتقل کیا۔ اس کی حالت بگڑنے پر اسے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے ہفتے کی رات آخری سانس لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *